5 نومبر 2013 - 20:30

بحرین میں جمعیت الوفاق کے شعبہ انسانی حقوق کے نائب سربراہ ھادی موسوی نے کہا ہے کہ بعض انقلابی بحرینیوں کی شہریت سلب کرنا آل خلیفہ کا غیر قانونی اور نسل پرستانہ اقدام ہے۔

ابنا: لولو چینل کے مطابق ہادی موسوی نے آل خلیفہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملت بحرین اپنی سرزمین، ثقافت و زبان اور تہذیب وتمدن سے کبھی نہ ٹوٹنے والا رشتہ رکھتی ہے اور کچھ لوگوں کی شہریت سلب کرنا ایک عبث کام ہے۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ نے تینتیس شہریوں کی شہریت سلب کرلی ہے۔ ان افراد نے آل خلیفہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ آل خلیفہ مختلف بہانوں سے اکثریت کے حقوق سلب کرکے اپنا تخت و تاج بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ بحرین میں آل خلیفہ کے  خلاف جاری عوامی تحریک اس بات کا ثبوت ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت، عوامی تحریک کچلنے میں ناکام رہی ہے اور جمہوری حقوق کے خواہاں عوام کے مستحکم ارادے کو متزلزل نہیں کرسکتی۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے  پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

.......

/169